آلودگی کے خاتمے کیلئے بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا

parali burning in india
کیپشن: parali burning in india
سورس: google

 ویب ڈیسک :جان لیوا آلودگی کی روک تھام کے لیے بھارت بھی بالاخر مجبور ہوگیا پرالی جلانے پر عائد ہونے والے جرمانے میں اضافہ کر دیا  گیا۔

 بھارتی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد ایک نیا سرکاری نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کامقصد فصلوں کی باقیات کو جلانے سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنا اور شہریوں کی صحت پر اس کے منفی اثرات کو روکنا ہے۔ 

 نوٹی فیکشن کے مطابق اب دو ایکڑ سے کم زمین پر پرالی جلانے پر 5000 روپے اور دو ایکڑ سے زیادہ زمین پر پرالی جلانے پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 اگر کسی شخص کو 2 سے 5 ایکڑ تک زمین پر پرالی جلاتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو اس پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ 5 ایکڑ سے زیادہ زمین پر پرالی جلانے پر 30000 روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں، ان جرمانوں کی رقم 2500 روپے، 5000 روپے اور 15000 روپے تھی۔

اس نئے قانون کی منظوری 6 نومبر 2024 کو دی گئی تھی اور نوٹیفکیشن 7 نومبر 2024 کو جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق، پرالی جلانے کے خلاف نئے سخت قوانین فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ان کا اطلاق بغیر کسی مشاورت کے کیا گیا ہے۔ یہ ضوابط خاص طور پر دہلی اور اس کے گرد و نواح میں نافذ کیے گئے ہیں، جہاں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Watch Live Public News