بھارت  کا پیناکاویپن سسٹم کاکامیاب تجربہ

بھارت  کا پیناکاویپن سسٹم کاکامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: بھارت کے دفاعی ادارے ڈی آر ڈی او نے تین مراحل میں پیناکا ویپن سسٹم یعنی گائیڈڈ ایکسٹینڈڈ رینج راکٹ کا کامیاب تجربہ  کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پیناکا ویپن سسٹم ایک  ملٹی لانچ راکٹ سسٹم (MLRS) ہے  جس کی رینج عام طور پر 37 کلومیٹر کے درمیان ہوتی ہے، لیکن حال ہی میں DRDO نے زیادہ فاصلے تک پہنچنے کے لیے اس کا جدید ورژن تیار کیا ہے، جس سے اس کی رینج 75-80 کلومیٹر تک بڑھ گئی ہے۔
 یادرہے اب تک   بھارت کا  انحصار طویل فاصلے کی جنگ کے لیے روسی ملٹی بیرل راکٹ لانچر’’ گراڈ ’’اور ’’سمرچ’’ پر تھا۔
گائیڈڈ لانچر GPS نیویگیشن سے لیس ہے۔ ایک بار لانچ سے پہلے اس کا ہدف مقرر ہو جائے گا، پھر لانچ کے بعد یہ براہ راست ہدف سے ٹکرائے گا۔ اگر کسی وجہ سے یہ اپنی رفتار سے کہیں بھی ہٹ جائے تو GPS کی مدد سے آن بورڈ کمپیوٹر راکٹ کو مقررہ رفتار پر واپس لے جائے گا۔
 یہ سسٹم بیک وقت 12 راکٹ فائر کر سکتا ہے، جو 40-45 سیکنڈ میں دشمن کے اہداف پر حملہ کر سکتا ہے.

Watch Live Public News