افغان طالبان نے بھارت میں اہم سفارتکار کا تقرر کردیا

افغان طالبان نے بھارت میں اہم سفارتکار کا تقرر کردیا

(ویب ڈیسک )   افغان طالبان  نے بھارت میں اہم سفارتکار کا تقرر کردیا ۔ پیشرفت بھارتی وفد کے حالیہ دورہ افغانستان کے بعد سامنے آئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے ممبئی میں   بھارت کے قونصلیٹ جنرل میں سکنڈ سکریٹری کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ 

باختر نیوز ایجنسی نے  کابل میں وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر اکرام الدین کامل کو ممبئی میں واقع قونصل خانہ میں سکنڈ سکریٹری طورپر مقرر کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکرام الدین کامل اس وقت ممبئی میں ہیں، جہاں وہ امارت اسلامیہ ( طالبان) کی نمائندگی کرنے والے سفارت کار کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

اس تقرری کو طالبان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور بیرون ملک اپنی موجودگی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News