پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کو ہلکا نہیں لینا چاہیے،رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کو ہلکا نہیں لینا چاہیے،رانا ثناءاللہ

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ  کا کہنا ہے کہ 9مئی کے پس منظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، ملک میں فتنہ پھیلانے والوں کو روکیں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ  نے   پبلک نیوز کے پروگرام "ریاست اور عوام " میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  9مئی کے پس منظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، تحریک انصاف نے سیاسی جماعت کم اور انتشاری ٹولے کا زیادہ روپ دھاڑرکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں فتنہ پھیلانے والوں کو روکیں گے،سر پر کفن باندھنے کی باتیں کرنے والوں کووہیں روکا جائے جہاں سے وہ چل رہے ہیں، پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے صوبائی حکومتوں کا کردار اہم ہوگا،صوبائی حکومت کو آئینی طور پر یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دارالحکومت پر حملہ آور ہو۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ   پی ٹی آئی کے احتجاج پر کابینہ کا اجلاس ہوگا،احتجاج سے متعلق جو بھی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اس پر عملدرآمد ہوگا، پی ٹی آئی نے مطالبات پر مذاکرات کرنے ہیں تو انہیں ہمارے ساتھ ہی کرنے پڑیں گے،بانی پی ٹی آئی کہیں کے جیل میں میرے ساتھ بات کی جائے تو اس پر سوچا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کے تیار ہے تو ہم مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  علی امین گنڈاپور کے کمپرومائزڈ ہونے سے ہمارا فائدہ ہے، امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی بات اور انتظامیہ کیساتھ بھی تعاون کیا،بشریٰ بی بی اپنے شوہر کے لیے احتجاج کرتی ہیں تو میں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، جو بھی قانون کو جو ہاتھ میں لے گا اسکے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے سارے رہنما ایسے نہیں ہیں جو ملک میں انتشار چاہتے ہوں۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ  اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ٹرمپ کارڈ پر ہے تو پھر انہیں چاہیے کہ صلح کر لیں۔انہوں نے کہا کہ   بلاول بھٹو کو ہر صورت راضی کریں گے، بلاول کو منانے کے لیے ہم ان کے مطالبات مان لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے،   26 ویں آئینی ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے لوگوں کو ترغیب دیتی ہے کہ آپ مخالفین کو گالیاں دیں، گالیاں دینے والوں  کی مرمت ہونی چاہیے۔

مشیر وزیر اعظم لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ   اسموگ کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگانے سے آفاقہ نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن کے منفی اثرات زیادہ ہوں گے،لوگوں کی معاشی مشکلات بڑھیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی  سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسحاق ڈار بھارتی وزیر خارجہ کو کال کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ پی سی بی،بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان ہی حل ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News