بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری؟ پارٹی ذرائع نے اندر کی خبر دیدی

بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری؟ پارٹی ذرائع نے اندر کی خبر دیدی

ویب ڈیسک: (محمدساجد)سینئیرصحافی شہزاد اقبال کہا کہ اس وقت پشاور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس پوری صورت حال میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اہم کردار ہے ا چند روز قبل انہوں نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات اومشاورت کی تھی۔

شہزاد اقبال نے کہا آج بھی انہوں نے پشاور میں پارٹی کااجلاس طلب کیا تھا جس کے بارے میں پارٹی ذرائع نے اہم باتیں شیئر کی ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس کی صدرارت بانی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کی جبکہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10 منٹ خطاب کیا۔

اجلاس میں 3 سے 4 سو افراد موجود تھے، ان کو بشریٰ بی بی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈر 10 ہزار لوگ ساتھ لائیں اور ہر ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جو اپنے ساتھ لاگ نہیں لائے گا اُس کو پارٹی نے باہر نکال دیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ آئیں گی وہ صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

 وکیل فیصل چوہدری نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ   بشریٰ بی بی کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیں گی اور نہ ہی وہ سیاست کرنا جانتی ہیں، مگر کیونکہ سیاسی رہنماوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے اس لئے بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام رسانی کی جائے گی۔  

Watch Live Public News