توشہ خانہ ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
کیپشن: توشہ خانہ ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے بری خبر آگئی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

اس سے قبل 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

12 نومبر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 12 نومبر سے قبل ہونے والی سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News