اسموگ اور دھند کاراج،ایئرکوالٹی انڈیکس1324تک جاپہنچا، ناک،گلے کی بیماریوں میں اضافہ

اسموگ اور دھند کاراج،ایئرکوالٹی انڈیکس1324تک جاپہنچا، ناک،گلے کی بیماریوں میں اضافہ
کیپشن: اسموگ اور دھند کاراج،ایئرکوالٹی انڈیکس1324تک جاپہنچا، ناک،گلے کی بیماریوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

فیصل آباد میں اسموگ کی شدت برقرار ہے ائیر کوالٹی انڈکس  490 ریکارڈ کیا گیا ہے دوسری جانب محکمہ ماحولیات کی کاروائیوں کے حوالے سائزنگ فیکٹری ملکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

خیبرپختونخوا میں سموگ کی شدت میں واضح کمی آگئی،صوبائی دارالحکومت پشاور میں سے کیو آئی 96 تک پہنچ گیا،ہری پور میں اے کیو آئی 56 ریکارڈ  ہوا جبکہ آلودگی میں پاکستان کا چوتھا اور ہری پور چھٹا شہر ہے۔

 یونیورسٹیز اور کالجز بند

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گرین لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

تعمیراتی کام بند

سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

اسموگ ایمرجنسی کے تحت لاہور اورملتان میں ریستوران صرف 4 بجے تک کام کریں گے، دونوں شہروں میں ریستورانوں کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، دونوں شہروں میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی،ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، تمام فیصلوں کا اطلاق آج سے 24 نومبر تک ہوگا۔

مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں رپورٹ ہونے والے مریضوں میں سے 95 فیصد سانس کی بیماریوں سے ہسپتال پہنچے، سانس کی بیماریوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 ہزار712 مریض رپورٹ ہوئے،دمے کے 3359 ، دل کے 286، سٹروک کے 60 اور اشوب چشم کے 627 مریض رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے،لاہو رمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6200 سے زائد مریض سموگ سے متاثر ہوئے، لاہور کے ہسپتالوں میں 5354 مریض سانس کی بیماریوں سے رپورٹ ہوئے۔میں دمے سے 359، دل کی بیماریوں سے 171، سٹروک کے 20 اور اشوب چشم کے 303 مریض رپورٹ ہوئے۔

موٹروےبند

دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ 

Watch Live Public News