کرکٹ شائقین کو شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سنادی

کرکٹ شائقین کو شاہ محمود قریشی نے خوشخبری سنادی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا۔ سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ان کی حکومت نہیں کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔ اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرہوا ہے۔ ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں، شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انگلش ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھنا چاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔