پاگل کتے کے کاٹنے سے معمر خاتون زخمی

پاگل کتے کے کاٹنے سے معمر خاتون زخمی
کوٹ ادو ( پبلک نیوز) پاگل کتے کے کاٹنے سے معمر خاتون زخمی ہو گئی، دائرہ دین پناہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد لوگ زخمی ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے محلہ عیدگاہ میں باولے کتوں نے شہریوں کو کاٹنے کے ساتھ مال مویشیوں کو بھی کاٹ ڈالا 60 سالا بزرگ خاتون باولۓ کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی جسے فوری طور پر دائرہ دین پناہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ھونے پر کوٹ ادو ریفر کر دیا گیا۔ شہریوں نے باولے کتے کو مار ڈالا دوسری طرف ان آوارہ کتوں کے کاٹنے کے ڈر سے بچے سکول نہیں جاتے شہریوں نے متعدد بار میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو ان آوارہ کتوں کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا شہریوں نے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔