مظفرآباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) آزادکشمیر کی گورننگ باڈی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو شوکاز نوٹس پارٹی پالیسی کے خلاف پبلک فورم پر گفتگو کرنے پر جاری کر کیا گیا ۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پبلک فورم پر پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، اس خلاف خلاف ورزی سے اور گفتگو سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔