اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔ نئی آنیوالی مبینہ آڈیو میں عمران خان اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسد عمر ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے۔