مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیشہ فاول پلے کرتارہا، پکڑا پہلی مرتبہ گیا ہے، کس کو نہیں پتا کہ2014دھرنے کے پیچھے کون تھا۔ لیگی رہنما مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیسے 2018میں نواز شریف کے جیتنےوالےممبرزکوباہرکیاگیا،کیا بلوچستان میں حکومت بغیر ہارس ٹریڈنگ کے بدلی گئی؟،سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں یہ سازش کرکے جیت گیا،پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح مائیک،کیمرے لگائے گئے۔ نائب صدرن لیگ کا کہنا ہے کہ بیساکھیاں ہٹیں تو وہ کس طرح زمین پرآگیا، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کوتیاپانچہ کردیا، اس نے بیانیے میں جو بات کہی وہ سب جھوٹ،سازش تھی۔