غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر، 1عورت ہلاک، 3 افراد زخمی

غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر، 1عورت ہلاک، 3 افراد زخمی
ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف نئی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں ۔ حماس لیڈر محمد دائف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا کہ بس بہت ہو چکا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بھی غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنےکی منطوری بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے2007 میں غزہ پر حماس کےکنٹرول کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔