ویب ڈیسک: میوزک انڈسٹری سے وابستہ نامور گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 7 اکتوبر 2024 کو انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فینز کو والدہ کے انتقال سے آگاہ کیا۔
عدنان سمیع نے اپنی والدہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ 77 سال کی عمر میں آج بروز پیر 7 اکتوبر کو انتقال کرگئیں ۔
گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ’انتہائی افسوس اور بے انتہا غم کے ساتھ میں اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں. جس کے سبب ہم گہرے دکھ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔’
عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ،‘کہ ایک شاندار خاتون تھیں جنہوں نے اپنے پیار اور خوشیوں سے ہر ایک کی زندگی کو روشن کیا۔ ہم انہیں بے حد یاد کریں گے۔ براہ کرم ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ اللہ ہماری پیاری والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے... آمین۔"
دوسری جانب گلوکار کی روح کو جھنجھوڑ دینے والی خبر کے بعد، ان کے مداحوں اور پیروکاروں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، "آپکی والدہ کی روح کو سکون نصیب ہو۔ اللہ آپ کو اس ناقابل برداشت غم کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔"
ایک اور نے لکھا، "اللہ ان کو جنت میں بہترین مقام عطا فرمائے۔ کسی بھی چیز کا نقصان ماں کے نقصان سے بڑا نہیں ہوتا۔ اللہ آپ کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔"