غیرمصدقہ خبرپھیلانےکامعاملہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےجے آئی ٹی تشکیل دیدی

غیرمصدقہ خبرپھیلانےکامعاملہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےجے آئی ٹی تشکیل دیدی
کیپشن: طالبہ سےزیادتی کی خبرپھیلانےکامعاملہ،محکمہ داخلہ پنجاب نےجے آئی ٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک:(دانش منیر) سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کا معاملہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی ، تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اُکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائےگی۔

سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا ، اس حوالے سے ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔