پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں
کیپشن: پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہوراداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبرشیئر کی۔ انہوں نے خبر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی بیمار والدہ اسپتال میں نظر آرہی ہیں۔

اعجاز اسلم نے اپنی پوسٹ میں اپنی پیاری والدہ کے لیےایک پیغام شیئر کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کی والدہ کی مغفرت کےلیے زیادہ سے زیادہ دعا کی جائے۔

Watch Live Public News