کورونا کی چوتھی لہر، محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ

کورونا کی چوتھی لہر، محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ
لاہور (پبلک نیوز) کورونا کی چوتھی لہر، محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ، کورونا ویکسینیشن کے بغیر ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے اس حوالے سے سیکرٹری محنت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ صوبائی وزیر عنصر مجید خان کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد فیکٹری، کارخانوں اور صنعتی اداروں میں کرونا ویکسینیشن کے بغیر کام کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر شہری کی ویکسینیشن کی ہدایات کی گئی ہیں۔ مزید کہا کہ صنعتی اداروں کے مالکان اپنے ملازمین کی کرونا ویکسینیشن کروائیں۔ محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے۔ افسران تمام کاروباری اداروں میں کرونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔