توہین عدالت:عمران خان کا خاتون جج سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار

توہین عدالت:عمران خان کا خاتون جج سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت سے متعلق کیس میں نیا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ تحریری جواب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تحریری جواب انہوں نے کہا کہ غیرارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔ جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا۔ سابق وزیراعظم نے تحریری جواب میں کہا کہ ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے، پبلک ریلی میں نادانستگی میں ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس ہے، شہباز گل پر ٹارچر کا سن کر غیر ارادی طور پر الفاظ ادا کیے، خاتون جج کے احساسات کو مجروح کرنا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایسا کرنے کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔