ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں دو بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں دو بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں
یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے اور اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ گوگل کی زیر ملکیت سروس میں 2 بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جو اس کے استعمال کا تجربہ کافی حد تک بدل دیں گی۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب میں ایک نئے پلے ایبلز سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس نئے سیکشن سے لوگوں کے لیے یوٹیوب میں گیمز کھیلنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ نیا فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ دوسرا فیچر یوٹیوب کے شیئرنگ مینیو کے حوالے سے ہے،جب صارف موبائل ڈیوائس پر یوٹیوب ویڈیو کو لینڈ اسکیپ موڈ پر دیکھ رہا ہوگا تو شیئرنگ آپشن فلوٹنگ بار کی شکل میں اسکرین کے وسط میں نظر آئیں گے۔ البتہ پورٹریٹ موڈ میں ویڈیو دیکھتے ہوئے شیئرنگ آپشن نیچے موجود ہوں گے۔ یہ فیچر بھی صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا جس سے ان کے لیے لینڈ اسکیپ موڈ سے نکلے بغیر ویڈیو کو شیئر کرنا ممکن ہو جائے گا۔یہ فیچر بھی ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یوٹیوب کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژنز کے یوزر انٹرفیس میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جولائی 2023 میں 3 فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔ ایک فیچر کے ذریعے پلے بیک اسپیڈ کو ڈبل کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے فیچر سے فل اسکرین ویڈیو دیکھتے ہوئے ٹچ ان پٹ (input) ڈس اببل کیا جا سکتا ہے اور تیسرا فیچر زیادہ بڑا تھمب نیل پریویوز کا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میوزک میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔