جاویدبٹ قتل کیس،امیربالاج ٹیپوکےبھائی کا ویڈیوبیان میں اہم انکشاف

جاویدبٹ قتل کیس،امیربالاج ٹیپوکےبھائی کا ویڈیوبیان میں اہم انکشاف
کیپشن: جاویدبٹ قتل کیس،امیربالاج ٹیپوکےبھائی کا ویڈیوبیان میں اہم انکشاف

ویب ڈیسک :لاہورمیں اچھرہ کے علاقہ میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور اب مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر فتح نے کہا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں،جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں مجھے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ طیفی بٹ ہم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کہ امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کرنا چاہتا ہے۔

امیر فتح نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News