لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس ہفتہ کو ہو گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بورڈ ارکان کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر اجلاس آن لائن ہو گا۔ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ بھی بورڈ آف گورنرز کو پیش کی جائے گی۔ ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن، رسک منیجمنٹ اور کمرشل افیئرز کمیٹیز پر اپڈیٹ دی جائے گی۔ ماڈل آئین برائے کرکٹ کلبز پر تبادلہ خیال سمیت دیگر امور پر بھی بحث ہو گی۔