اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام کے لیے بہت بڑی جیت ہوئی ہے جب عدالت نے ایک زبردست فیصلہ دیتے ہوئے شوگر ملز سے چینی اٹھانےکی قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پانچ دہائیوں میں کبھی چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ٗپنجاب میں 1958 سے بنا ہواقانون اب تبدیل کر دیا گیا ہے ٗ گنے کی پیداوار سے لیکر چینی کے بکنے تک کے لیے ون ونڈو نظام قا ئم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چینی، آٹا, گھی، چاول پر سٹے بازی باقاعدہ طور پر جرم قرار دے دیا گیا ہے ٗ عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ احسن اقدامات ہیں - آنے والا وقت عوام کے لیے بہتر ہے۔