ڈسکہ ( پبلک نیوز ) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں ڈھائی سو پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ٗیہ اہلکار پولنگ ڈے پر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ 2500 اہلکار تین دن ادھر ہی قیام کریں گے ٗ ڈسکہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیفنس شیٹ ،ڈنڈے ،اور انسو گیس کے شیل بھی ہوں گے ٗ پولیس اہلکار 8 بڑی گاڑیوں میں ڈسکہ پہنچے ہیں ۔مزید برآں الیکشن کمیشن نےڈسکہ انتخاب کے موقع پر پریذائڈنگ افسران کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائڈنگ افسران کی موبائل لوکیشن کے ذریعے مانیٹرنگ ہو گی۔ ڈسکہ میں پریذائڈنگ افسران غائب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے لائحہ عمل اپنا لیا ٗالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائڈنگ افسران کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ٗالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں تعینات پریذائڈنگ افسران کے لیے سمارٹ فون لازم قرار دے دیا۔