اسپیکر نے 3 اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری

اسپیکر نے 3 اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا تین اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے تین اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تین اپریل کا حکم نامہ واپس لینے کے بعد، تین اپریل کا اجلاس ملتوی کرنے کا آرڈر واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دینے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے تک بلایا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔