وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نےاپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفد نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مملکت پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عشاء حرم میں ادا کی اور ختم قرآن کی دعا میں بھی شریک ہوئے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے، اس دوران وزیر اعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا مانگی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کے ارکان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

الصفا پیلس میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہد بحرین بھی شریک ہوئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا، افطار ڈنر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفد کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں ایک روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے تو مکہ کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News