سالک اور شافع سے کہتی ہوں محنت کر حسد نہ کر، چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ

سالک اور شافع سے کہتی ہوں محنت کر حسد نہ کر، چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میں سالک اور شافع سے کہتی ہوں محنت کر حسد نہ کر۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ نے پریس گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے بیٹے اعلی عہدوں پر بیٹھ کر بھی نہیں بدلے۔ دس موسیٰ بھی ہوں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے  اصل سرپرائز  شجاعت اور پرویز الہی کے درمیان دراڑیں ڈال کر دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھائی بہت اچھا  اور باکردار انسان تھا اس کو وہ ٹشو پیپیر کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ سالک حسین نے چوہدری پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوشش کی، پرویز الہی نے ملنے سے انکار کر دیا۔ 

سالک اور شافع سے کہتی ہوں کہ پورا نہ سہی تھوڑا سا تو سچ بول لو۔ 

ان لوگوں نے دروغ گوئی کی انتہا کر دی ہے۔ ان دونوں کو کہتی ہوں محنت کر حسد نہ کر۔ سپین میں بیٹھے شخص بارے باتیں کرنا چھوڑ دیں۔ وجاہت حسین کا بدلنا میرے لیے ایسے ہی ہے جیسے سورج مغرب سے طلوع ہو۔ 

وجاہت نے ایک دودھ پیتا بچہ پرویز کے مقابلے میں کھڑا کر دیا ہے۔ شاید یہ کوئی جنت کی ٹکٹ ہوتی تو سمجھ بھی  آتی۔ میں وجاہت حسین کے عمل پر عالم حیرت میں ہوں۔

Watch Live Public News