غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ مذاکرت ، اسرائیلی فوج خان یونس سےواپس

khan younis evacuate by Israelis forces
کیپشن: khan younis evacuate by Israelis forces
سورس: google

ویب ڈیسک :اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے لیے مصر میں ہونے والے مذاکرات  میں 'مناسب پیش رفت' کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مصر کے شہر قاہرہ میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی علاقے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والی بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور مذاکرات میں شامل تمام فریقوں کے درمیان بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
 دوسری طرف غزہ میں ممکنہ جنگ بندی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد گر گئی

تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی واقع ہوگئی ہے جبکہ  سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے مئی کے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

برطانوی برینٹ 1.70 ڈالر کم ہوکر 89.47 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.62 ڈالر کی کمی سے 85.29 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیا گیا۔

 نیوز ایجنسی القاہرہ کے مطابق حماس اور قطر کے وفود مصر سے روانہ ہو گئے ہیں اور حتمی معاہدے کی شرائط پر اتفاق کے لیے دو دن میں واپس آ جائیں گے جبکہ اسرائیلی اور امریکی وفود بھی مصری دارالحکومت سے روانہ ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مشاورت جاری رہے گی۔
حماس نے مذاکرات میں اپنے مطالبات کا اعادہ کیا جن میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔
حماس نے قاہرہ کے مذاکرات میں تنظیم کے رہ نماؤں کا تعاقب یا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرنے کی شرط رکھی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حماس نے اپنی پرانی شرائط کو دہراتےہوئے غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

 یادرہےغزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 33 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ کا کنٹرول سنبھالنے والی حماس اور اسرائیلی حکام میں مذاکرات کے لیے قطر اور مصر ثالثی کر رہے ہیں۔
 یادرہےحماس کے ساتھ کئی ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل نے خان یونس شہر سمیت جنوبی عزہ سے اتوار کو اپنے تمام فوجیوں کو نکال لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا  ہےکہ اس کی ایک ’اہم فورس‘ محصور غزہ کی پٹی کے باقی حصوں میں موجود رہے گی۔