سورج گرہن کے جانوروں پر کیاحیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں؟ 

سورج گرہن کے جانوروں پر کیاحیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں؟ 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سورج گرہن کے اثرات جانوروں پر بھی ہوتے ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر کیا گیا ہے۔ 

ناسا کی رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلوہاما، آرکنساس، میسوری، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیو یارک، نیو ہیمپشیر، مینی، مشی گن سمیت دیگر چھوٹی ریاستوں میں ہوگا ۔کینیڈا اور میکسیکو کے کچھ علاقوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا تاہم یہ جانوروں پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں؟ اس پر تاحال تحقیق جاری ہے۔ 

 ماضی میں اس حوالے سے کی گئیں چند تحقیق میں جانوروں پر سورج گرہن کے حیرت انگیز اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔ 2017 میں سورج گرہن کے دوران  کچھووں کی غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جو عام طور پر پورا دن کچھ نہیں کرتے۔

دوسری جانب سیامانگ نسل کے بندر کے جوڑے نے بھی حیران کیا جو کہ عام طور پر صبح کے اوقات آوازیں نکالتے ہیں وہ عین سورج گرہن کے وقت غیر معمولی طور پر چیختے دکھائی دیے جبکہ  زو میں موجود چند نر زرافے بھی سورج گرہن کے وقت بے چینی کی حالت میں بھاگنے لگے۔

ریسرچرز کے مطابق جانوروں اور پرندوں کا ردعمل سروج گرہن کے باعث تھا۔

اس سے قبل سال 2001 میں زمبابوے میں ماہرِ فلکیات 'پال مرڈن' کی جانب سے سورج گرہن کے جانوروں پر اثرات سے متعلق کی گئی ایک تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

دریائی گھوڑے ، کیڑے مکوڑے ، پرندے اور حتیٰ کہ مچھلیوں تک کو اس آسمانی عمل کے نتیجے میں اثر انداز ہوتے دیکھا گیا۔

درج ذیل میں چند ایسے جانوروں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جن پر سورج گرہن کے اثرات مرتب ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

سال 1932 میں جھینگر نے سورج گرہن کے وقت خوب شور مچایا جب کے ککاڈس نے گنگنانا بند کردیا۔ شہد کی مکھیاں سورج گرہن ہوتے ہی اپنے چھتے میں واپس چلی جاتی ہیں۔سال 1544 میں سورج گرہن کے دوران پرندے نمایاں طور پر خاموش پائے گئے۔

1878 میں ہونے والے سورج گرہن میں مرغیاں اندھیرا ہوتے ہی واپس اپنے دڑبے کے ارد گرد جمع ہوگئیں۔ درختوں پر سونے والے چمگادڑ سورج چھپ جانے کے ساتھ ہی جاگ جاتے ہیں ۔ سورج گرہن سے پہلے اور بعد میں نکلنے والے مچھر کے ساتھ ہی انہیں کھانے والے چمگادڑ بھی نکل پڑتے ہیں۔

Watch Live Public News