شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ، محکمہ موسمیات 

شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ، محکمہ موسمیات 

(ویب ڈیسک) حیدر منیر:  محکمہ موسمیات کے مطابق    شوال کے چاند کی پیدائش 11 بج کر 21 منٹس پر ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  نو اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی ۔ سائنسی بنیاد پر 19 سے 20 گھنٹے کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مولانا عبدالخبیر آزاد اور محکمہ موسمیات سائنسی بنیادوں پر چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر چکے  ہیں ۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل اسلام آباد ہوگا ۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہر ہو نگے ۔اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔

پولیٹیکل رپورٹر