پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 8اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 8اگست 2021
پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ صفر نو فیصد ریکارڈ، کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر 55 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے، 4455 مریض رپورٹ ہوئے، سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع، سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس دوپہر میں ہوگا، بازار رات آٹھ بجے تک کھولنے کی تجویز، اسکول مزید 10 روز بند رہیں گے۔ نگر کے علاقہ جی بی اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی آج کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے نواب ثنا زہری، عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ رحیم یار خان میں انتہا پسند گروہ کی طرف سے گرائے گئے مندر کی تزین و آرائش کا کام جاری، مندر پر حملے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے بھی جاری۔ امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، ہلمند، ہرات اور قندھار میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

Watch Live Public News