کراچی ( پبلک نیوز) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے ملتوی ہونیوالے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 10 اگست کو باٹنی، 11 اگست کو زولوجی کا پرچہ لیا جائیگا۔ چئیرمین انٹربورڈ نے کہا ہے کہ 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائیگا۔ 31 جولائی کو ملتوی ہونیوالے پرچے 10 اگست کو لیے جائیں گے۔ 2 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے11 اگست کو لیے جائیں گے۔ 3 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے 12 اگست کو لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے 13 اگست کو لیے جائیں گے۔ امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کورونا کی چوتھی لہر، لاک ڈاون کے باعث کچھ پرچے ملتوی کیے گئے تھے۔