کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے مبارکباد پیش کی ہے۔ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو 90 میٹر کراس کرنے اور نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ اولمپکس چیمپئن نیرج نے ارشد ندیم کے لیے آئندہ مقابلوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ میدان میں حریف ہونے کے علاوہ، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دونوں اچھے دوست ہیں، ایک دوسرے کی پرفارمنس پر حوصلہ افزائی اور تعریف کرتے ہیں۔ ہندوستان کے اسٹار جیولن کھلاڑی نیرج چوپڑا انجری کے باعث کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شرکت نہیں کرسکے۔ نیرج چوپڑا نے اولمپکس میں گولڈ اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا . پاکستان کے ارشد ندیم برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بھارت کے نیرج چوپڑا بھی اب تک 90 میٹر جیولین پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔