عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کریں ، سعودی وزارت حج و عمرہ

عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کریں ، سعودی وزارت حج و عمرہ
ریاض : سعوی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں اور ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے 3 ہدایات جاری کی ہیں۔پہلی موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے۔ دوسری موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔ ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو اور تیسری مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جائے۔ قبل ازیں وزرت حج نے عمرہ زائرین سے کہا تھا کہ وہ منتظمین کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات کی پابندی کریں اور عمرہ کرتے وقت اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔