سعودی عرب: موبائل ڈیوائسز کی چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار

سعودی عرب: موبائل ڈیوائسز کی چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار
سعودی عرب کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کی چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ۔ سعودی عرب نے تمام الیکٹرونکس ڈیوائسز کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ، جس کا طلاق 2 مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں یکم جنوری 2025 تک موبائل فونز ، دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز جیسے اسپیکرز، کی بورڈز، ہیڈ فونز اور روٹرز کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کو یکم اپریل 2026 تک کمپیورٹرز اور لیپ ٹاپس میں ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کی موجودگی یقینی بنانا ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے الیکٹرونکس کچرے میں نہ صرف کمی آئے گی بلکہ صارفین کو زیادہ معیاری ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس تبدیلی سے صارفین کو 17 کروڑ سعودی ریال کی بچت ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ہمارا ہمسایہ ملک بھارت نے تمام کمپنیوں کو مارچ 2025 تک موبائل ڈیوائسز کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔