نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا صحافی کے سوال پر جواب

نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا صحافی کے سوال پر جواب
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم پاکستانی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعظم سے نگران وزیر اعظم کے حوالے سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی، امید ہے کہ کل وزیراعظم سے کل نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا، اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج جرنیل یا بیوروکریٹ کا نام دیا ہے؟ جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔اگر صدر مملکت سمری پر دستخط نہیں بھی کرتے تو 48 گھنٹوں کے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔