پیرس اولمپکس میں مقابلے کے بعد ایک اور اتھلیٹک جوڑے کی شادی

پیرس اولمپکس میں مقابلے کے بعد ایک اور اتھلیٹک جوڑے کی شادی
سورس: Google

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں میڈلز کی ساتھ دل جیتنے کی بھی دوڑ جاری، پیرس اولمپکس میں مقابلے کے بعد ایک اور اتھلیٹک جوڑے کی شادی ہونے جارہی ہے۔

سپرنٹر ایلس فینو نے خواتین کے 3,000 میٹر سٹیپل چیس مقابلے میں چوتھے نمبر پر آنے کے فوراً بعد اپنے ساتھی برونو مارٹینز کو شادی کی پیش کردی۔ فینو سٹیڈ ڈی فرانس میں 8 منٹ اور 58 سیکنڈ کے ریکارڈ کے ساتھ 3,000 میٹر کے سٹیپل چیس کوالیفائر میں چوتھے نمبر پر آئیں اور اسی مقابلے میں تمام یورپی خواتین ایتھلیٹس میں سب سے تیز ترین کھلاڑی بن گئیں۔

کھیلوں میں ایک مقصد حاصل کرنے کے بعد فینو ذاتی مقصد کے حصول کے لیے آگے بڑھی۔ اس نے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ جشن منایا۔ اپنے ساتھی برونو مارٹینز کو گلے لگایا۔ پھر باکس کھولا اور ایک گھٹنے کے بل نیچے بیٹھ گئی اور شادی کی پیش کش کردی۔ دونوں مقاصد کے حصول کے لیے شائقین سے بھرے سٹیڈیم میں اس نے سب کے سامنے خوشی کا اظہار کیا۔

فینو نے اپنے ساتھی کو جو دکھایا وہ انگوٹھی نہیں تھی بلکہ ایک بروچ تھی۔ اس وضاحت اس نے ایک انٹرویو میں کی تھی کہ اس نے زیورات کے معمول کے ٹکڑوں کے بجائے بروچ کا انتخاب کیوں کیا۔

33 سالہ رنر نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اگر میں 9 منٹ سے بھی کم وقت میں ریس مکمل کروں تو میں اسے شادی کی پیش کش کردوں گی۔ یہ میرا پسندیدہ نمبر ہے اور ہم نے 9 سال ایک ساتھ گزارے ہیں۔

اس نے مزید کہا میں لوگوں کی نقل کرنا پسند نہیں کرتی۔ اس لیے میں نے اسے ایک بروچ دیا جو میں مقابلوں کے دوران پہنتی تھی۔ اس بروچ پر لکھا ہے " محبت پیرس میں موجود ہے۔" مکسڈ ڈبلز میں چینی بیڈمنٹن کھلاڑی ہوانگ یاژونگ نے اس سے قبل گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے پارٹنر کو پرپوز کیا تھا۔

Watch Live Public News