گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شادی پسند کی تھی ؟ اہلیہ نے بتا دیا

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شادی پسند کی تھی ؟ اہلیہ نے بتا دیا

 ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی اہلیہ نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

8 اگست کی شب ارشد ندیم نے 92.97 کی تھرو کے ساتھ نہ صرف جیولن فائنل جیت لیا بلکہ اولمپکس میں 2008 میں قائم کیا گیا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اینکر نے ارشد ندیم اور انکی اہلیہ سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ دونوں کی شادی کیسے ہوئی؟ شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی یا لَو میرج تھی؟‘

یہ سوال سن کر جہاں ارشد ندیم شرماتے ہوئے سر جھکا کر بیٹھ گئے وہیں انکی اہلیہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ ’لَو میرج ہی تھی ہماری‘۔

اس پر تمہید باندھتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی کی شادی ہوئی تھی جس کے ڈیڑھ سال بعد میری شادی بھی اسی گھر میں ہوئی، یہ تین بہنیں ہیں اور میری اہلیہ سب سے چھوٹی بہن ہیں‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ انکے گھر والوں نے کہا کہ لڑکے اچھے ہیں کیوں نہ چھوٹی بیٹی بھی اسی گھر میں دے دیں اور اسی دوران ہماری اچھی بات چیت ہوگئی تھی، ایک دوسرے کو سمجھنے لگ گئے تھے اور کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں تو الحمد اللہ ہماری اس طرح شادی ہوگئی‘۔

Watch Live Public News