وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن، عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کرائم ریٹ بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر  برہمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، دل کے مریضوں کے لئےپہلی کیتھ لیب میانوالی میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔

میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولررائزیشن کا اصولی فیصلہ بھی کیاگیا، میانوالی میں سیلابی پانی اور رودکوہی سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کا حکم جاری کئے گئے جبکہ صفائی کےنظام میں بہتری اور گرین بیلٹ کو ڈویلپ کر نے، سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت  بھی کی۔

مزید پڑھیں: بیرون ممالک نئے سفیروں کی تعیناتیاں، اہم نام سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی  زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع بھر روٹی اور آٹا کے نرخ بھی دریافت کئے، ضلع میانوالی میں کلینک آن وہیل اور فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔

مریم نواز شریف نے کہاعوام کے بجلی کے بلوں سے نجات دلانے کے لئے سولر پینل دینگے، سابق حکومت غریبوں کی مفت ادویات بند کر گئی ، 90 فیصد فری میڈیسن دے رہے ہیں، سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری ، کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ڈی بی او اور میانوالی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News