بیرون ممالک نئے سفیروں کی تعیناتیاں، اہم نام سامنے آگئے

بیرون ممالک نئے سفیروں کی تعیناتیاں، اہم نام سامنے آگئے
کیپشن: New ambassadors abroad
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو نئے سیکریٹری خارجہ کی تقرری سے متعلق باضابطہ طور پر آگا کردیا، وزیراعظم آفس سے دستخط شدہ سمری وزارت خارجہ کو موصول ہوگئی۔
وزاعظم شہباز شریف نے دو روز قبل نئے سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہوں گی، آمنہ بلوچ اپنا عہدہ آئندہ ماہ موجودہ سائرس سجاد قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعدسنبھالیں گی،وزیراعطم آفس سے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری کی سمری بھی وزارت خارجہ کو ارسال کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دوروز قبل دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی،ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، ممتاز زہرا بلوچ اس وقت وزارت خارجہ میں بطور ترجمان دفتر خارجہ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا
ممتاز زہرا بلوچ آئندہ سال اپریل میں عہدے کا چارج سنبھالیں گی،فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار آئندہ سال مارچ میں نیویار ک میں بطور پاکستان کے مستقل مندوب اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، جانباز خان اس وقت کینڈا کے شہر اوٹاوا میں پاکستان کے قونصل جنرل ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد سلیم کینڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے، محمد سلیم اس وقت وزرات خارجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایڈمن خدمات دے رہے ہیں،ملک فاروق جو اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں، ساؤتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے۔
فیصل نیاز ترمذی جو اس وقت پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر ہیں، پاکستان کے بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہونگے۔

Watch Live Public News