ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Senator Irfan Siddiqui
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سینٹ قائمہ کمیٹی میں ہونے والی تلخی کے نتائج سامنے آ گئے، عرفان صدیقی نے سینٹ قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق   سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران  تلخی پیدا ہوئی تھی ،کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر بشری نجم بٹ نے اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے رو ک  دیا تھا،چیئرپرسن نے ان کی بجائے کمیٹی کے سیکرٹری کو بولنے کا موقع دے دیا تھا ۔

مزید پڑھیں: جوشریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے: آرمی چیف

پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد اور ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر پرسن کو عرفان صدیقی سے معافی مانگنے کو کہا تھا ، سینیٹر بشری ا انجم نے معذرت کر لی جسے سینیٹر عر فان صدیقی نے منظور کر لیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے آج چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کیااور قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفی دے دیا،مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحت جمالی اب تعلیم اور عرفان صدیقی صحت کی رُکن ہوں گے ،مارچ 2021 سے مارچ 2024 تک سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین رہے۔

Watch Live Public News