بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ لے لی

بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ لے لی
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے مہدی حسن کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ https://twitter.com/SRS_31/status/1468531458931572738?s=20 تفصیل کے مطابق اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی بائولنگ کا جادو بھی دکھانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ بنگالی کھلاڑی مہدی حسن ان کا شکار بنے۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1468527163011829762?s=20 بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی پر بات کی جائے تو وہ اب تک 36 میچ کھیل کر 2385 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں زیادہ سے زیادہ 143 رنز بنا رکھے ہیں۔ https://twitter.com/doitommi11/status/1468530460393455617?s=20 ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی کپتان بابر اعظم کی کارکردگی بہت ہی اعلیٰ ہے۔ انہوں نے اب تک 83 میچ کھیل کر 3985 رنز بنا رکھے ہیں۔ ون ڈے میچوں میں ان کا زیادہ سکور 158 رنز ہے۔ https://twitter.com/Zakr1a/status/1468529037022744576?s=20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم کا زیادہ سے زیادہ سکور 122 رنز ہے جبکہ انہوں نے 46 اعشاریہ سات کی اوسط سے 2534 رنز بنا رکھے ہیں۔ https://twitter.com/nomanedits/status/1468531225073786881?s=20

Watch Live Public News