پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟ رپورٹ آگئی

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟ رپورٹ آگئی

کراچی: گوگل نے سرفہرست ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ پاکستانی انٹرنیٹ پر کرکٹ کا راج رہا کیونکہ یہ کھیل 2021 میں گوگل ٹرینڈنگ سرچز میں سرفہرست رہا۔

گوگل کی جانب سے جاری وہنے والی یہ فہرستیں کھیلوں، فلموں، ڈراموں اور اینی میٹڈ فلموں سے لے کر مختلف کیٹاگریز کا احاطہ کرتی ہیں۔ اہم کرتی ہیں۔

اس سال کرکٹ کے بخار نے قوم کو اپنی لپیٹ میں لیا، گوگل سرچ کے نتائج پر انہیں سرچز کا غلبہ رہا۔ گوگل صارفین 2021 میں پاکستان کی جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز کے بارے میں تفصیلات تلاش کرتے رہے۔

ٹاپ سرچز:

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پاکستان سپر لیگ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ T20 ورلڈ کپ پاکستان بمقابلہ زمبابوے انڈیا بمقابلہ انگلینڈ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

اس سال کی فلموں اور شوز کی فہرست میں تمام اقسام اور طرز کے شوز اور فلموں کے ساتھ تنوع پایا گیا جس میں Netflix شو 'Squid Game' نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

مقبول پاکستانی ڈرامہ خدا اور محبت ٹاپ فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈرامہ چپکے چپکے تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد جیو کا ڈرامہ رنگ محل ہے۔

ٹرینڈنگ موویز اور ٹی وی شوز:

سکویڈ گیم خدا اور محبت چپکے چپکے رنگ محل رادھے بگ باس 15 منی ہیسٹ ارطغرل بلیک وڈو ایٹرنلز کورلوش عثمان

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک گوگل کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست رہے۔

جیسا کہ اس سال پاکستان میں کرکٹ کا موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان سرچ انجن پر ٹاپ ایتھلیٹس کی فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

رجحان ساز ایتھلیٹس:

شعیب ملک آصف علی فخر زمان شاہین آفریدی حسن علی محمد رضوان شاداب خان عابد علی دانش عزیز حارث رؤف

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔