آزادکشمیربلدیاتی انتخابات: تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزادکشمیربلدیاتی انتخابات: تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع بھمبر ، کوٹلی اور میرپور میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ بغیر کسی بھی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، ضلع کونسل ، ٹاؤن کمیٹی اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے جن میں سے 222 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قرار دیے دیا گیا ہے۔ ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کوٹلی ٹوٹل 14 وارڈز پر مشتمل ہے ، کوٹلی ڈسٹرکٹ کونسل کے 58 ممبران اور یونین کونسل کے 60 ممبران ہیں جب کہ وارڈز کی تعداد 430 ہے۔ میونسپل کمیٹی بھمبر ٹوٹل 8 وارڈز پر مشتمل ہے ۔ بھمبر ڈسٹرکٹ کونسل کے 31 ممبران اور یونین کونسل کے بھی 31 ممبران ہیں۔ جب کہ وارڈز کی تعداد 214 ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔