خان یونس: اسپتال کے قریب فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی

خان یونس: اسپتال کے قریب فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی
خان یونس میں اسپتال کے قریب اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو سروس نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں العمل ہسپتال اور فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ریڈ کریسنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ "بمباری کے نتیجے میں شیشے، دروازے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں ۔ اس کے علاوہ 14,000 بے گھر افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جو پی آر سی ایس ( PRCS) سہولیات کے اندر پناہ لے رہے ہیں۔"

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔