پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی، حقائق سامنے آگئے

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی، حقائق سامنے آگئے

لاہور (پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کا نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں عالمی منڈی کی قیمتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں، پیٹرولیم ڈویلمنٹ لیوی دس فیصد سے زیادہ عائد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق دس فیصد سے زیادہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیول نہیں لگایا جاسکتا۔ عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بارے میں پہلے دائر اپیل بھی آئندہ سماعت پر کارروائی کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔