پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افواج پاکستان کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔ قوم نے کورونا وائرس کا بہت اچھے طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان کی ساکھ متاثر کی، گزشتہ پریس کانفرنس میں کئی شواہد سامنے رکھے ہیں۔

Watch Live Public News