18 سال بعد تاریخ رقم، پاکستان کا ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش

18 سال بعد تاریخ رقم، پاکستان کا ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش

روالپنڈی (پبلک نیوز) پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو95 رنز سے ہرا کرسیریز2-0  اپنے نام کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق   حسن علی نے آغاز میں ہی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے دن کا آغاز یادگار بنا دیا اور دن کی تیسری گیند پر ہی جنوبی افریقہ کے کرکٹرڈوسن کو آئوٹ کر دیا جس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔

حسن علی نے فاف ڈوپلیسی کو بھی 135 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ڈوپلیسی کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکرم اور ٹمبا باووما کے درمیان 106 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی اور اسی دوران مارکرم نے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ باووما نے ففٹی بنائی۔ مارکرم 108 رنز بنا کر  حسن علی کا شکار بنے جبکہ باووما کو 62 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

حسن علی نے پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا جبکہ جارج لنڈے کی وکٹ حاصل کر کے حسن علی نے اپنا پانچواں شکار کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو کھیل کے پانچویں اورآخری دن جنوبی افریقہ کی ٹیم 370 رنز کے تعاقب میں دوسرے سیشن کے 274 رنز بنا کر آءوٹ ہوگئی اور یوں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے کیر ئر کی پہلی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں پاکستان نے 298 رنز اسکور کر کے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دہا تھا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Watch Live Public News