ٹیلی گرام نے ایک اور انٹر نیشل ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیلی گرام نے ایک اور انٹر نیشل ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پبلک نیوز: واٹس ایپ کی متنازعہ نئی پرائیویسی پالیسی کے سامنے آنے کے بعد جنوری کے مہینے میں ٹیلی گرام ایپ کو دنیا میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کیا گیا ۔

فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی نان گیم ایپ رہی جس نے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور یہ تعداد جنوری2020 کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیلی گرام کو ڈاﺅن لوڈ کرنے میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جبکہ انڈونیشیا کا دوسرا نمبر ہے۔ اس سے پہلے دسمبر تک ٹیلی گرام دنیا میں ڈاﺅن لوڈ کی گئی ایپس میں 9 ویں نمبر پر تھی جبکہ گوگل ایپ سٹور پر یہ ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں تھی۔

تاہم صر ف جنوری میں ہی ٹیلی گرام گوگل ایپ سٹور پر ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی نمبر ون ایپ بن گئی جبکہ ایپل سٹور پر اس کا نمبر چوتھا ہے۔

خیال رہے کہ جنوری میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے تنازع نے ٹیلی گرام اور دیگر حریف ایپس کو ضرور فائدہ پہنچایا ہے۔ ٹیلی گرام کے بعد 6 سے 10 جنوری کے بعد تقریباً75 لاکھ افراد نے سگنل ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔