گوگل نے بیک وقت 3 ایپس انسٹال کرنے کا آپشن  پلے اسٹور صارفین کو متعارف کرادیا

گوگل نے بیک وقت 3 ایپس انسٹال کرنے کا آپشن  پلے اسٹور صارفین کو متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک )   گوگل نے بیک وقت 3 ایپس یا گیمز انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن پلے اسٹور کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

برسوں تک اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد پلے اسٹور میں ایک وقت میں صرف ایک ایپ یا گیم انسٹال یا اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔

پھر رواں سال اپریل میں   گوگل  نے بیک وقت 2 ایپس کو انسٹال کرنے کا آپشن متعارف کرایا  اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ صارفین بیک وقت 3 ایپس انسٹال کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ کے موبائل فون میں 3 یا اس سے زیادہ  ایپس کی اب ڈیٹس پینڈنگ ہیں اور آپ   اپ ڈیٹ آل پر کلک کرتے ہیں تو پلے اسٹور بیک وقت 3 ایپس   اپ ڈیٹ کردے گا۔

اس نئے فیچر سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔

گوگل نے اس اپ ڈیٹ کا فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن اس نئے فیچر کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پلے اسٹور کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کریں ۔ اگر پھر بھی یہ فیچر نظر نہیں آتا تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ گوگل کی جانب سے زیادہ تر نئے فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News