ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوا ہے، پاک فضائیہ کے سپر مشاق تربیتی طیارے نے مردان کے قریب فورسڈ لیڈنگ کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں جبکہ تربیتی جہاز کو جزوی طورپر نقصان پہنچ گیا ہے. اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں پائلٹوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دیا۔